پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خلیجی ریاستوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی پرغور کیا گیا جب کہ پاکستان کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آپریشنز کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے بنائی گئی حکمت عملی پراطمینان کا اظہارکیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، موجودہ علاقائی صورتحال میں خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کاخیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کے لیے تیزی سے کام کیا جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…