اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ کوئٹہ سے بیٹھ کر پورے بلوچستان کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں، نئے صوبے بنیں تو لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔سینئر صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز مشکل حالات میں فرائض انجام دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی ادارے ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے کسی صورت بات چیت نہیں ہوگی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، بلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہےگی، دہشت گردی کےخلاف سول و عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے،کوئی ابہام نہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کسی ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی معاہدے کا انہیں علم نہیں ہے، حکومت میں تبدیلی کا فیصلہ سیاسی قیادت نے کرنا ہے۔ میں جب تک منصب پر ہوں عوام کی خدمت جاری رکھوں گا، بلوچستان میں ماضی کے مقابلے میں کرپشن میں کمی آئی ہے، تعلیمی اداروں سمیت تمام سرکاری محکموں میں میرٹ یقینی بنانےکے اقدامات جاری ہیں، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے 11 لاکھ افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔لاپتا افراد کا مسئلہ بعض اوقات درست تناظر کے بغیر پیش کیا جاتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

میجر عزیز بھٹی شہید کی وطن کے لیے عظیم قربانی ہمارا قومی اثاثہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید،…

14 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے اپنے لہو سے دلیری کی عظیم داستان رقم کی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ…

14 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی کا 61 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے پاک فوج کاشاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ…

14 hours ago

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے…

14 hours ago

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ بہت جلد ختم…

14 hours ago

سعودیہ اردن اور جاپان کو ایران کیخلاف قراردادکی حمایت کےنتائج کا سامناکرناہوگا اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن…

14 hours ago