پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ اے پی ایس کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بہادر والدین اور خاندان کو سلام پیش کرتی ہوں، سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی قربانی کو کبھی بھولا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں بہادری کی مثال ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک کا مستقبل روشن ہے، سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…