اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں 40ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سپیشل لوگوں کیلئے خصوصی اقدامات کیے ، مریم نواز نے کہا سپیشل بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں 40ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا حکم دیا ، پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ کی حاضری کے لئے فیشل رجسٹریشن سسٹم متعارف کروایا ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی افرادروزگار پروگرام کی منظوری دے دی سپیشل بچوں کیلئے رائزنگ سٹار کارڈبرائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا پروگرام کافیصلہ کیا گیا ، سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، مریم نوازعیدی پروگرام برائے خصوصی طالبعلم کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل بچوں کیلئے 9الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی،سپیشل ایجوکیشن مراکز کا ہر 6ماہ کے بعد پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کی ، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ اورایس ایم یو کو بچوں کے والدین سے رابطوں کا حکم دیا،سپیشل بچوں کے تحفظ کیلئے سکولوں،سینٹرز اوربسوں میں کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ سپیشل بچوں کیلئے ایکسٹرنل امتحانی سسٹم تشکیل دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ، سپیشل بچوں کیلئے کلینکل سائیکالوجسٹ اورسپیچ تھراپسٹ کی سروسز،آؤٹ سورس کرنے کا حکمدیا سپیشل بچوں کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ، سپیشل بچوں کے داخلوں کیلئے سی ایم پنجاب انرولمنٹ اورآگاہی مہم شروع کی جائے گی، معاون خصوصی ثانیہ عاشق جبین نے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بارے بریفنگ دی،ذہنی طور پر متاثرہ ساڑھے 6ہزار سپیشل بچوں کی کیٹگری کا تعین کیا جائے گا،ذہنی طور پر متاثرہ سپیشل بچوں کی کیٹگری کے مطابق نیاسلیبس بھی تیار کر لیا گیا،ہر ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس میں ڈیجیٹل سمارٹ روم بنایا جائے گا،بصارت اور سماعت سے محروم سپیشل بچوں کوٹچ سکرین پر ڈیجیٹل سلیبس پڑھایا جائیگا،بصارت اور قوت سماعت سے محروم بچے ٹچ سکرین کی مدد سے آسانی سے پڑھ سکیں گے،ہر ڈسٹرکٹ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائے گا،مڈل کلاس سے سپیشل بچوں کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سکل سکھائے جائیں گے،میٹرک تک ہر سپیشل بچے کے لئے سکل سیکھنے میں معاونت کی جائے گی،آٹزم سکول میں ایرلی آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی،تین سالہ متاثرہ بچے کو ابتدائی عمر میں ہی آٹزم کی تشخیص سے علاج میں آسانی ہوتی ہے،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ کا سسٹم نافذ کردیا گیا ، سماعت سے محروم بچوں کیلئے خصوصی سپیشل سلیبس تیار، منظوری دے دی گئی،سپیشل ایجوکیشن موبائل ایپ بھی فنکشنل اور خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم کردی گئی

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

10 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

10 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

11 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

11 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

11 hours ago