پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی جہاں وہ چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شرکت کریں گی اس فورم کا عنوان “منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی” ہوگا اور اس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، ممتاز سفارتکار، رائے عامہ کے لیڈرز اور اہم شخصیات شریک ہوں گی ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت دی ہے اس کے علاوہ ایمنہ اردوان کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں ایک خصوصی ثقافتی تقریب “اناطولیہ” بھی منعقد کی جائے گی ایمنہ اردوان نے کہا کہ انہیں مریم نوازشریف کی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت سے بے حد خوشی ہوگی اور انہیں امید ہے کہ مریم نوازشریف اس کانفرنس میں میزبانی کا شرف ضرور عطا کریں گی ترک وزارت خارجہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی اے ڈی ایف 2025 میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی اور وہ اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا بھی حصہ ہوں گی اس موقع پر مریم نوازشریف منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل اور علم سے تبدیلی کی طاقت کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گی
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…