اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سرویلنس مزید بڑھانے اور کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا. جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد سمیت دیگر سرگرم افراد کی بھی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسرائیل ایران تنازعہ کے تناظر میں سرویلنس مزید بڑھانے کی ہدایت کی، صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا، شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے تمام اضلاع میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا اور مشکوک افراد کی سخت نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی. اجلاس میں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز نے اہم تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا اور حساس علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوری رسپانس یقینی بنائی جائے. کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سکیورٹی خدشات موجود ہیں. جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے. صوبہ بھر میں 7 مارچ تک دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے. دفعہ 144 کا نفاذ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔اجلاس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا، احتجاجی مظاہروں اور سکیورٹی خدشات سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے، پنجاب سے اب تک 32 ہزار 729 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے. 346 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں. ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12 ہزار 356 مرد، 6 ہزار 673 خواتین اور 13 ہزار 700 بچے شامل ہیں۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے. تمام اہم سپاٹ کی مکمل نگرانی جاری ہے، ریڈ زون اور حساس تنصیبات کی براہ راست سرویلنس جاری ہے.سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شئیر کرنے پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔اجلاس میں چیف سیکرٹری زاہد زمان، سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

17 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

17 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

18 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

18 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

18 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

18 hours ago