اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اہل پاکستان کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے یوم عید پر ہر فرد کی خوشی کیلئے دعا گوہوں، دلی دعا ہے ارض پاک پر اترنے والی خوشیوں کو کبھی زوال نہ آئے۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، عید الفطر احساس اور ایثار کا نام ہے، عید پر یتیم اور مساکین کا احساس اور دلجوئی کرنا سنت نبویﷺ ہے، عید صرف اپنے لئے خوشی منانے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کرنے والے زیادہ سکون اورخوشیاں پاتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عیدالفطر پر شہداء کے خاندانوں کو بھی یاد رکھا جائے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی نعمتوں سے نوازا ہے اسی کے مطابق دوسروں کی مدد کیجئے، ان لوگوں کا خیال کیجئے جن کا دسترخوان عید کے روز بھی خالی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف آزادںائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر…

5 hours ago

افغانستان کی زبانی یقین دہانیاں تحریری معاہدہ بن جائیں تو بہتر ہوگا وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان زبانی…

5 hours ago

پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا…

5 hours ago

سپریم کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم…

6 hours ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی روز کے اتار چڑھاؤ کے بعد جمعے کو استحکام رہا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی روز کے اتار…

6 hours ago