اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِاعظم شہباز شریف نے عید الفطر 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جو تربیت ہمیں ملی، ہمیں چاہیے کہ اسے اپنی زندگیوں میں رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینا۔ شہباز شریف نے کہاکہ معیشت، معاشرت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومت پاکستان اس وقت ملک کی اقتصادی بحالی، امن و امان کے قیام اور سماجی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ آج کے دن ہم اُن تمام شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔اور اُن کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم جعفر ایکسپریس کے سانحے کے شہیدوں کے لئے بھی دعاگو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔ اور ان کے پسماندگان کے غم برابر کے شریک ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے ان مظلوم بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و بربریت کا شکار ہیں، خاص طور پر فلسطین اور بھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام جو آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ پاکستان ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور ان بے گناہ مسلمانوں کی داد رسی کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے کمزور اور ضرورت مند بہن بھائیوں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو شریک کریں، ان کی مدد کریں اور ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت دن کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
پاکستان پائندہ باد!

Faisal Bukhari

Recent Posts

میجر عزیز بھٹی شہید کی وطن کے لیے عظیم قربانی ہمارا قومی اثاثہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید،…

20 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے اپنے لہو سے دلیری کی عظیم داستان رقم کی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ…

21 hours ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ…

21 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی کا 61 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے پاک فوج کاشاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ…

21 hours ago

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے…

21 hours ago

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ بہت جلد ختم…

21 hours ago