اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول سروسز کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، سول سروسز اسٹرکچر کی بہتری اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت سول سروسز کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس کو سول سروسز اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سول سروسز میں بھرتی، ٹریننگ، کارکردگی کے جائزے، تنخواہوں کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے مشاورت کے بعد تجاویز مرتب کی جارہی ہیں۔ اجلاس کو خطے کے دوسرے ممالک میں سول سروسز کی اصلاحات کا پاکستان کے ساتھ تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ گورننس کی بہتری، عام شہری کی زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بہترین ٹیلنٹ کی میرٹ پر بھرتیوں کو سول سروسز اصلاحات کا محور رکھتے ہوئے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی. وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو ایک ماہ میں تفصیلی مشاورت کے بعد اصلاحات پر مبنی جامع سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کمیٹی میرٹ پر بہترین ٹیلنٹ کی بھرتی، ترقی کیلئے مخصوص اہداف پر مبنی کے پی آئیز، اے سی آر نظام کی بہتری و مؤثر متبادل کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے پیش کرے،انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی و جدید نظام کے حوالے سے افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے لائحہ عمل بھی سفارشات کا حصہ ہو، ایسی سفارشات مرتب کی جائیں جو پائیدار نظام کی بنیاد بنیں، گورننس کی بہتری اور سول سروسز کو عصری تقاضوں سے متواتر ہم آہنگ کرنے کا مستقل نظام قائم کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

13 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

13 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

13 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

13 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

13 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

14 hours ago