اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرِ اعظم کی ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے قرضوں کی فراہمی میں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا سے متعلق جائزہ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی استعداد کار بڑھانے پر تفصیلی غورکیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسانوں کو اپنی زرعی اجناس اور پھلوں کی ویلیوایڈیشن اور پراسیسنگ کے حوالے سے آگاہی، فنی معاونت اور قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے جبکہ کمرشل بینکوں کو ایس ایم ایز کے لیے خصوصی قرضہ اسکیمیں متعارف کرانے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کو فیزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری اور دیگر ضروری مراحل میں بھی مکمل معاونت فراہم کی جائےجبکہ ایس ایم ایز کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جائے۔وزیراعظم نے سمیڈا کو نوجوانوں، بالخصوص خواتین انٹرپرینیورز کو نئے کاروبار قائم کرنے میں بھرپورتعاون فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی ایس ایم ایز کی عالمی منڈی تک رسائی اور برآمدات میں اضافے کے لیے رواں سال 700 ایس ایم ایز کی 16 بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت یقینی بنائی گئی جبکہ 35 شہروں میں مالیاتی ضوابط اور کاروباری امور سے متعلق تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، معاون خصوصی ہارون اختر، متعلقہ اعلیٰ حکام، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور شعبے کے ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

15 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

15 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

15 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

15 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

15 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

15 hours ago