پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سربراہی میں ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں بینکنگ شعبے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ٹاسک فورس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے قرضوں تک رسائی بڑھانے اور اس حوالے سے قابلِ عمل تجاویز پیش کرے گی۔وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ایم ایز، برآمدات، زراعت، صنعت، تعمیرات، ہاؤسنگ اور آئی ٹی کے شعبوں کو قرضوں کی فراہمی حکومت کی قومی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مالی سہولتوں کی فراہمی صرف حکومت نہیں .بلکہ پورے بینکنگ شعبے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال مضبوط معاشی اشاریوں کے ساتھ مکمل کیا. جہاں ریکارڈ ترسیلاتِ زر، زرمبادلہ کے بہتر ذخائر اور مالی خسارے میں کمی نے معاشی استحکام کو تقویت دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار معاشی ترقی کے لیے اصلاحات اور پالیسیوں کے تسلسل پر کاربند ہے۔ ان کے مطابق مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرمایہ کاری، برآمدات، زراعت، صنعت اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ حکومت درمیانی مدت کی ٹیکس حکمت عملی متعارف کرائے گی. تاکہ کاروباری برادری کو واضح، مستحکم اور قابلِ اعتماد پالیسی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید شفاف اور خودکار بنایا جا رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایس ایم ایز اور چھوٹے کسانوں کے لیے رسک شیئرنگ اور جزوی کریڈٹ گارنٹی اسکیموں کو مزید وسعت دی جائے گی، جبکہ حکومت بینکوں پر انحصار کم کرنے اور نجی شعبے کے لیے قرضوں کی دستیاب گنجائش بڑھانے پر بھی کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ورچوئل اثاثہ ایکٹ 2026 کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے جدید ریگولیٹری فریم ورک قائم کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت خودمختار قرضوں کی ٹوکنائزیشن سمیت جدید مالیاتی ذرائع کے استعمال پر بھی غور کر رہی ہے۔وزیر خزانہ نے سائبر سکیورٹی کو پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے لیے مشترکہ قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید مالیاتی نظام کی مضبوطی کے لیے محفوظ اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ماحول ناگزیر ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر جپاروف نے پاکستان اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا سے متعلق جائزہ اجلاس میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنۃ الخوارج کی جانب سے گروپ کیپٹن…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل صرافہ مارکیٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین کی ایک عدالت نے نانجنگ کے سابق اقتصادی ترقیاتی عہدیدار یانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں…