اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کےلیے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ دینےکا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کےلیے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ دینےکا اعلان کردیا۔بارشوں اور سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سرگرمیوں پر اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیرِ اعظم نے خیبرپختونخوا میں بارشوں و سیلاب سے متاثرین کی مدد کےلیے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں کوئی وفاقی، کوئی صوبائی حکومت نہیں، متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ این ایچ اے شاہراہوں کی بحالی میں صوبائی یا قومی شاہراہوں میں فرق نہ کرے، امداد کے لیے راستے کھولنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ وفاق جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور متاثرین کو وزیرِ اعظم پیکج کے تحت امدادی رقوم بھی دے گا۔ وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو این ڈی ایم اے کو ضروری وسائل فراہم کرنے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو متاثرین کی مدد کیلئے متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزرا کو 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کاحکم دیدیا، ساتھ ہی امدادی کاموں کی براہ راست نگرانی کی بھی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر مصدق ملک نےکہا کہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور کوئی تفریق نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اگلے 24گھنٹوں میں تما م شاہراہیں کھول دی جائیں گی، صوبائی حکومتوں سے درخواست ہےکہ جو آبادیاں ندی نالوں کے راستے میں ہیں انہیں خطرے سے نکالیں، یہ نالے نہیں، یہ طوفانی قوت ہے۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہا کہ وزیر اعظم نے واضح کیا ہےکہ سلاب متاثرین کی بحالی قومی فریضہ ہے، اس آفت سے مل کر نکلیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

موسمیاتی تبدیلی صحت معیشت اور خوراک کے تحفظ کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر…

16 hours ago

فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی…

16 hours ago

آئی ایم ایف کا دباؤ بجٹ کے بعد تعلیم مزید مہنگی ہونے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ مالی سال برائے سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کے بعد ملک میں…

16 hours ago

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی…

16 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پرسونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل…

17 hours ago

وہ ایپ جس نے مقبولیت میں فیس بک یوٹیوب انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ…

17 hours ago