اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ تھما دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس یوکرین جنگ بندی کا چیلنج، وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ بڑی بیٹھک ہوئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ تھما دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے جنگ ختم ہوگی لیکن ٹائم فریم نہیں دے سکتا، روس یوکرین امن معاہدہ مستقبل قریب میں ہو سکتا ہے، امن کے قیام کیلئے امریکا روس اور یوکرین سے ملکر کام کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، روسی صدر پیوٹن بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، دیرپا امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، معاملات ٹھیک رہے تو سہ فریقی میٹنگ کریں گے، پیوٹن نے یوکرین کی سکیورٹی ضمانت منظورکرلی۔یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ یوکرین جنگ کا خاتمہ ہو، جنگ بندی کیلئے ٹرمپ، پیوٹن، زیلنسکی ملاقات کا امکان ہے، ان کا کا کہنا تھا کہ جنگ میں کافی جانی و مالی نقصان ہوچکا، صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں اپنی سکیورٹی کی ضمانت چاہئے۔صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بند کرانے کا تذکرہ کیا، انہوں نے کہا کہ سب کو صورتحال کا علم ہے، بڑی جنگ رکوائی، چاہتا ہوں دنیا میں امن ہو اور سب تجارت کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

12 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

12 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

12 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

12 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

12 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

12 hours ago