اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں براہ راست ٹیکسوں میں کمی کرنا ہوگی نجی شعبہ آگے آئے ہم سپورٹ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں براہ راست ٹیکسوں میں کمی کرنا ہوگی۔ نجی شعبہ آگے آئے ہم سپورٹ کریں گے، 200 ارب روپے کی بجلی چوری کا خاتمہ ضروری ہے۔پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جون 2023 میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، آج ہماری مجموعہ اقتصادی صورتحال ماضی کے مقابلے میں حوصلہ افزا ہے، پاکستان ہمہ جہت چیلنجز سے نبرد آزما ہے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان گوررننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلیے اہم ثابت ہوگا، اڑان پاکستان پروگرام احسن اقبال بہترین انداز میں چلا رہے ہیں، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد پر ہے، برآمدات میں اضافے کےلیے گنجائش موجود ہے، ہماری مجموعی اقتصادی صورتحال ماضی کے مقابلے میں حوصلہ افزا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سولر کے حوالے سے جائز موقف کو سنا گیا، 200 ارب روپے کی بجلی چوری کا خاتمہ ضروری ہے، بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی گئی،حکومت کا کام کاروبار چلانا نہیں، اداروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

11 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

11 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

11 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

11 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

11 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

11 hours ago