اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے 11 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کی پیشگوئی ہے ہمیں سپر فلڈ کی تیاری کرنی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی پیشگوئی ہے کہ 11 لاکھ کیوسک کا ریلا آئے گا، اس لیے ہمیں سپر فلڈ کی تیاری کرنی ہے۔کشمور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی طریقے سے انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کی حفاظت کریں، پانی 9 لاکھ آئے یا 10 لاکھ اس میں کچے کا علاقہ تو ڈوب جائے گا، ہم نے تمام معلومات ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو فراہم کر دی ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر تیاری کریں، ہم آرمی سے رابطے میں ہیں، آرمی کی ٹیم بھی اسٹینڈ بائی پر ہے، ہماری سب سے پہلے کوشش ہوگی کہ انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو، 192 کشتیاں این ڈی ایم اے کی ہیں جو لوگوں کے انخلا میں مدد کریں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی ہے بند کہیں سے ٹوٹے نہیں، اگر 8 یا 9 لاکھ کیوسک پانی آتا ہے تو شاید شینک بند نہ بچ سکے، ہماری ہر حال میں کوشش ہوگی کہ شینک بند کو بچائیں،انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کو بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے نقل مکانی، لوگوں سے کہوں گا جب ایسا وقت آئے تو انتظامیہ سے تعاون کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی جانیں اور مال مویشی ، بیراج اور بندوں کو بچانا ہے، اگر ہم یہ سب کرنے میں کامیاب ہوگئے تو سپر فلڈ کا سامنا کرلیں گے، ہمیں امید ہے 48 گھنٹوں میں پانی اترجائے گا، پانی اترنے کے بعد لوگوں کو جلد سے جلد ان کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی،کچے میں جن کے گھروں کا نقصان ہوگا، چیئرمین بلاول کی ہدایت پر ویسے ہی گھر بناکر دیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر فصلوں کو نقصان ہوتا ہے تو اسے حکومت دیکھے گی، عوام سے گزارش ہے کہ اس صورتحال میں پریشان ہوں، صبر سے کام لیں، حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

8 minutes ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

11 minutes ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

15 minutes ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

18 minutes ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

29 minutes ago