پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورتحال اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی، تحمل اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری تمام کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔ اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…