اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات امیگریشن میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرینی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے ملاقات کی، جس دوران انسداد دہشت گردی اور امیگریشن میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ بحرینی ہم منصب کی وزارتِ داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک بحرین تعلقات، انسداد منشیات، انسداد دہشت گردی، کوسٹ گارڈز، بارڈر سیکیورٹی اور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ اسکے علاوہ باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں کے حوالے سے اتفاق کیا گیا، یادداشتوں میں انسداد منشیات، قیدیوں کے تبادلے، ایم ایل ایز اور اہلکاروں کی تربیت کے معاہدے شامل ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات آئندہ نسلوں کا معاملہ ہے، مشترکہ لائحہ عمل سے اس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس محدود وسائل کے باوجود قابل ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔ محسن نقوی نے بحرین کے سفارت خانے میں ڈرگ لائزن آفیسر کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔ بحرینی وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ…

8 minutes ago

سعودی عرب میں حملوں سے متعلق تصاویر ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب میں حالیہ حملوں سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے…

17 minutes ago

مشترکہ دفاعی معاہدے پر پیشرفت جاری ترکیہ سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے طیب اردوان

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ریاض پر حوثیوں کے حملے…

20 minutes ago

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

1 day ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

1 day ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

1 day ago