اردو نیوز اپڈیٹس

ترک وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، تجارت، سرمایہ کاری آئی ٹی میں تعاون پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترکیہ سے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔ شہبازشریف نے ترک وزیر دفاع یاسر گلر سے ملاقات میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پرزوردیا۔ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ شہباز شریف ترک وزیر دفاع اور ان کے وفد کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رخ پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہبازشریف نے متواتر روابط کے ذریعے پاک ترک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے دو طرفہ تجارت میں 5 بلین امریکی ڈالرکے ہدف کے حصول کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شہبازشریف نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت بھی دی۔دونوں اطراف نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور مستقل حمایت کا اعادہ کیاگیا۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بہتر کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے بعدترک وزیر دفاع اور پاک ترک مشترکہ وزارتی کمیشن کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

23 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

23 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

24 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

24 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

24 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

24 hours ago