اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخواکی ملاقات مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
لاہور میں محسن نقوی کی رہائش گاہ پرہونےوالی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن، پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پولیس ٹریننگ سنٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گرد حملے میں شہدائے پولیس کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیااورپولیس ٹریننگ سنٹر، نادرا آفس ڈی آئی خان کی متاثرہ عمارت کی ازسر نو بحالی پر اتفاق کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے قیام امن ناگزیر ہے، ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں،درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے،پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،وفاقی حکومت صوبہ میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کیلئے بھرپور ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

22 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

22 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

22 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

22 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

22 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

22 hours ago