اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر داخلہ محسن نقوی کا فرضی فائر ایمرجنسی مشق کا جائزہ ایمرجنسی اہلکاروں سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کی رات اسلام آباد میں کیپٹل ایمرجنسی سروس کی جانب سے منعقد کی گئی فرضی فائر ایمرجنسی مشق کا جائزہ لیا جس کے دوران فائر بریگیڈ اور ایمبولینس ٹیمیں اطلاع موصول ہونے کے صرف8منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں
وزیر داخلہ نے مقررہ وقت کے اندر بروقت رسپانس کو سراہتے ہوئے اسے کیپٹل ایمرجنسی سروس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مثبت ثبوت قرار دیا۔مشق کے بعد محسن نقوی نے فائر فائٹرز اور ایمرجنسی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ان کی خدمات اور پیشہ ورانہ عزم کو خراج تحسین پیش کیااور دورانِ ڈیوٹی درپیش مشکلات سے بھی آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے محدود وسائل اور پرانے آلات کے باوجود اہلکاروں کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا۔معائنے کے دوران وزیر داخلہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کیپٹل ایمرجنسی سروس کی گاڑیاں اورآلات 2009 کے بعد تبدیل نہیں کیے گئے۔ انہیں بتایا گیا کہ اگرچہ موجودہ فلیٹ کو بہتر انداز میں فعال رکھا گیا ہے تاہم بعض فائر ٹینڈر 1993 کے ماڈل کے ہیں اور اب بھی استعمال میں ہیں۔وزیر داخلہ کو یہ بھی بریفنگ دی گئی کہ ایمرجنسی اہلکاروں کو کئی برسوں سے کسی باقاعدہ تربیت یا ریفریشر کورس کا موقع نہیں ملا جس کے باعث جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت کی بھی فوری ضرورت ہے۔محسن نقوی نے فوری طور پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف کو ہدایت کی کہ 7 روز کے اندر کیپٹل ایمرجنسی سروس کی مکمل اپ گریڈیشن کا جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے میں نئی فائر بریگیڈ گاڑیاں، ایمبولینسز، ریسکیو آلات اور دیگر جدید سہولیات کی خریداری کو شامل کیا جائے تاکہ وفاقی دارالحکومت کی ایمرجنسی رسپانس صلاحیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔یہ فرضی مشق اس وقت شروع کی گئی جب قائم مقام ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ یوسف نے ریسکیو 1122 پر فرضی آگ لگنے کی اطلاع دے کر ایمرجنسی سروس کی عملی استعداد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ رات گئے ہونے والی اس مشق میں کیپٹل ایمرجنسی سروس کےبروقت رسپانس پر مطمئن ہیں۔ کسی بھی حقیقی ایمرجنسی میں فوری ردعمل انسانی جانوں کے تحفظ اور نقصانات کو کم سے کم رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کیپٹل ایمرجنسی سروس کو جدید گاڑیاں، ضروری آلات اور درکار وسائل فراہم کرے گی تاکہ اسلام آباد میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی استعداد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ یوسف بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

7 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

7 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

7 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

7 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

7 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

8 hours ago