اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے دراندازی یا حملے کی کوشش کی تو پاکستان متناسب سے بڑھ کر بھرپور جواب دے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے دراندازی یا حملے کی کوشش کی تو پاکستان متناسب سے بڑھ کر بھرپور جواب دے گا روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کشیدگی نہیں بڑھائے گا تو پاکستان بھی فوجی کارروائی سے گریز کرے گا ہم امن کے خواہاں ہیں اور کسی بھی قسم کی پہل نہیں کرنا چاہتے مگر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کی جانب سے خطرہ اب بھی موجود ہے بھارت نے ایسے ہی ڈرامہ بازی نہیں کی پہلگام حملے کی حقیقت پر بڑا سوالیہ نشان موجود ہے ہم ایک ایسے دشمن کا سامنا کر رہے ہیں جس پر کبھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا خواجہ آصف نے کہا کہ اصل دہشتگرد مودی خود ہے جس پر امریکا اور کینیڈا نے دہشتگردی کے الزامات لگائے ہیں اور مودی نے آج تک ان الزامات کی تردید بھی نہیں کی وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاری بدامنی میں بھارت کا ہاتھ ہے بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت وزیراعظم پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتا ہے تو یہ خوش آئند ہوگا تاہم فی الحال کشیدگی میں کوئی نمایاں کمی نہیں آئی ہے خواجہ آصف نے کہا کہ چین ہمارا قریبی ہمسایہ ہے اور وہ خطے کے تمام معاملات کو بخوبی سمجھتا ہے وزیراعظم پاکستان نے عالمی برادری کو پیشکش کی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کرے تاکہ حقیقت سب کے سامنے آ جائے

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

1 hour ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

2 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

2 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

2 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

2 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

2 hours ago