پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکمران اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سانحہ سوات کے متاثرین کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے اور متاثرین کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نےکہا کہ سانحہ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جا سکیں، حادثات اللہ کی جانب سے آتے ہیں مگر سدباب کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔ ریسکیو والے خالی ہاتھ آئے تھے یہ ریسکیو کا بریک ڈاؤن ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے لیکن سانحہ سوات پر پتہ نہیں اس صوبائی حکومت پر کوئی قیامت ٹوٹی ہے یا نہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میں سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتا مگر عوام خود فیصلہ کریں۔ اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…