اردو نیوز اپڈیٹس

وسطی میکسیکو میں ایک فٹبال گراؤنڈ پر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک میں بڑھتی ہوئی مجرمانہ تشدد کی تازہ مثال ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست گواناخواتو کے تشدد سے متاثرہ شہر سلامانکا کے علاقے لوما دے فلوریس میں ایک مقامی فٹبال میچ کے اختتام کے فوراً بعد پیش آیا۔ بلدیاتی اور ریاستی حکام کے مطابق، میچ ختم ہونے کے بعد جب لوگ میدان میں جمع تھے، اسی دوران مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ سلامانکا کے میئر سیزر پریئتو نے بتایا کہ ایک مسلح گروہ میدان میں داخل ہوا اور لوگوں پر بلاامتیاز فائرنگ شروع کر دی، جس سے موقع پر ہی 10 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ایک بیان میں میئر نے کہا کہ شہر میں مجرمانہ تشدد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور منظم جرائم پیشہ گروہ ریاستی رٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے میئر سیزر پریئتو نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم اور ریاستی حکام سے اضافی سیکیورٹی مدد کی براہِ راست اپیل کی۔ ’ہم اس وقت ایک نہایت سنجیدہ مرحلے سے گزر رہے ہیں، ایک سماجی بحران کا سامنا ہے، مجرمانہ گروہ ریاستی اختیار کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

21 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

21 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

21 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

21 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

21 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

21 hours ago