اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر عمل درآمد کے لیے، وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد، پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد، نئی فورس کے لیے ملک بھر میں بھرتی کی جائے گی، جس کے ملک بھر میں دفاتر قائم کیے جائیں گے، تنظیم نو فریم ورک کے تحت، فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کریں گے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام سے ملکی داخلی سلامتی اور امن او عامہ کے قیام میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو قومی سطح پر داخلی سلامتی کے طریقہ کار کو مضبوط اور مرکزی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی پاکستانی خلاباز کو چینی اسٹیشن سے خلائی سفر پر روانگی کی مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی چین کے…

21 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا…

21 hours ago

محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم…

21 hours ago

بنگلا دیشی اسپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی…

21 hours ago

ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے سی این این کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر…

21 hours ago

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار سات شرائط پوری ہونے تک بات چیت نہیں ہوگی قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے…

21 hours ago