اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ہفتے میں دوسری بار تہران کے دورے پر روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے تیز ہوگئے. وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار ایران کے دارالحکومت تہران روانہ ہوگئے ہیں. جہاں وہ امریکا ایران مذاکرات اور خطے کی بدلتی صورتحال پر ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق پاکستان پس پردہ سفارتی کوششوں کے ذریعے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی منگل کو تہران کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران محسن نقوی کا دوسرا دورۂ ایران ہے، جسے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران رابطوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ایرانی قیادت کے ساتھ امریکا ایران مذاکرات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے، تاہم ان کے موجودہ دورے کا باقاعدہ ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔اس سے قبل اپنے حالیہ دورۂ تہران میں محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے طویل ملاقات کی تھی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور سفارتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے متحرک سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام آباد اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کی کوششیں کرتا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کا بار بار تہران جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطے میں بیک ڈور ڈپلومیسی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور پاکستان خود کو ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

8 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

8 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

8 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

8 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

8 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

8 hours ago