پاکستان نیوز پوائنٹ
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے مجموعی طور پر 160.2 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کی، اجلاس میں صحت، ہائو سنگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 8.5 ارب روپے مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 151.7 ارب روپے کے 4 بڑے منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے، اجلاس میں سندھ کے ہیومن کیپیٹل 1000 ڈیز پروگرام کو بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، پروگرام کا مقصد ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور فیملی پلاننگ کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کی منظوری دے دی گئی جبکہ کراچی اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کو بھی ایکنک کو ارسال کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سندھ فلڈ ایمرجنسی اسسٹنس منصوبہ بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، جس کیلئے 87 فیصد فنڈنگ ایشین ڈویلپمنٹ بینک فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی اور رابطہ نظام بہتر بنایا جائے گا۔اجلاس میں بلوچستان میں لیاری سے لاکھڑا اور اتھل سے لاکھڑا بی ٹی روڈ کی بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، منصوبہ لاکھڑا کو مکران کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرے گا، ونڈر ڈیم منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون بھی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیا گیا، ڈیم کی تعمیر سے آبپاشی اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔مزید برآں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت 9 سیرت چیئرز قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…