پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر نئی جیل دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی. جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چونکہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے. اس لیے قانونی تقاضوں کے مطابق انہیں اسلام آباد کی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ نئی جیل میں قیدیوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جیل کے اندر مکمل طبی مرکز، ایمرجنسی سہولیات، جدید سیکیورٹی سسٹم اور نگرانی کے خصوصی انتظامات موجود ہوں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور الزام لگایا جاتا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم غفلت کے مرتکب ہوئے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…