اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان داخلہ خزانہ اور دفاع سمیت اہم وزارتوں میں ردوبدل متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. جس کے تحت وزارت داخلہ، خزانہ، بحری امور اور دفاع سمیت کئی اہم وزارتوں میں تبدیلی زیر غور ہے جب کہ کابینہ کا حجم کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں کو ضم کرنے اور کچھ وزرائے مملکت کو فارغ کرنے کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں متوقع رد و بدل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جب کہ وہ ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے۔اسی طرح وزارت خارجہ کے لیے محسن نقوی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے جب کہ وزارت داخلہ کے لیے رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کا حجم کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں اور ڈویژنز کو ختم یا ضم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ وزارتوں اور ڈویژنز کی تعداد 32 تک محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بحری امور کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر اہم وزارتوں سے بعض وزرائے مملکت کو فارغ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ کابینہ کے مجموعی حجم کو کم کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں متوقع تبدیلیوں اور وزارتوں کی نئی تقسیم سے متعلق مشاورت ابھی جاری ہے اور حتمی فیصلے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہونے کے بعد کیے جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

16 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

16 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

16 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

16 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

16 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

17 hours ago