اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر بم گرا دیا کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو اب ایک ہزار سے ڈھائی ہزار روپے تک اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ نئے کرایوں کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 3000 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 3500 سے بڑھ کر 4600 روپے ہوگیا ہے، اسی طرح لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1550 سے بڑھا کر 2550 روپے اور لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1350 سے بڑھا کر 2350 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ کراچی کیلئے سفر کرنے والے مسافروں کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں لاہور سے کراچی کا کرایہ 8600 روپے سے بڑھا کر 12000 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 9200 سے بڑھا کر 13000 روپے ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے شہروں کیلئے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4250 سے بڑھا کر 5300 روپے، مری کا کرایہ 3300 سے بڑھا کر 4500 روپے اور ملتان کا کرایہ 2800 سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سپیئر پارٹس بھی مہنگے ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کیا جائے تو گاڑیاں چلانا ممکن نہیں رہے گا اور انہیں گاڑیاں بند کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ ٹرانسپورٹرز نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں گاڑیاں چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، جبکہ دوسری جانب مسافروں نے کرایوں میں اس بڑے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

واشنگٹن میں اہم اجلاس صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ…

21 hours ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس…

21 hours ago

پاکستانی معیشت جنگی بحران سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے گورنر سٹیٹ بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ : گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ…

21 hours ago

صورتحال بدل گئی جے ڈی وینس بھی پاکستان جائیں گے وائٹ ہاؤس کی سی این این کو تصدیق

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آئندہ مرحلے کے اہم ایران مذاکرات…

21 hours ago

امریکی نمائندے ایران سے مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے…

22 hours ago

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر ملکی وفود کی آج اسلام آباد آمد کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر…

22 hours ago