اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے سابق امریکی سفیر کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈان شپیرو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے بعد ایران کے خلاف کارروائیوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی عمر 86 برس ہو چکی ہے اور وہ صحت کے مسائل کا شکار ہیں، اس لیے ایران کو نئی قیادت کی ضرورت ہے۔سابق امریکی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں تعینات ہوگا جو ایران پر ممکنہ حملے کو آسان بنائے گا اور کسی بھی جوابی کارروائی کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں مدد فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل کے واقعات میں امریکی صدر ملوث ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

22 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

22 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

22 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

22 hours ago