اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے معاہدہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی کشمکش میں بڑا یوٹرن لیتے ہوئے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور معاہدہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ اچھی کرنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ چین کو یہ معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، اگر وہ نہ کرے تو امریکہ خود اپنی شرائط پر ڈیل کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے چین پر عائد ممکنہ ٹیرف کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف 145 فیصد تک نہیں بڑھائے جائیں گے، لیکن یہ صفر بھی نہیں ہوں گے۔ اُن کے بقول، ہم اعتدال کی راہ اختیار کریں گے، کیونکہ مارکیٹ میں استحکام ہمارے لیے اہم ہے۔ اپنی گفتگو میں ٹرمپ نے امریکی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے اور امریکہ ایک بڑی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے صدر نے کہا کہ کرپٹو کو اب ریگولیٹری استحکام کی سخت ضرورت ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ضروری ہے۔فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کو ہٹانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیڈرل ریزرو کی پالیسیز پر اختلاف اپنی جگہ، مگر اداروں کی خودمختاری کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔صدر ٹرمپ کے اس اعلان کو عالمی سطح پر اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جو امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ یوٹرن عالمی معیشت میں بہتری کا عندیہ دے رہا ہے، جس کے اثرات بین الاقوامی منڈیوں میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

4 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

4 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

4 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

4 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

4 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago