اردو نیوز اپڈیٹس

پہلگام حملہ بھارتی حکومت کا فالس فلیگ آپریشن تھا پنوں کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی طرف سے ایک فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے یہ حملہ کشمیریوں کی پُرامن آزادی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملہ جے ڈی وینس کے دورے کے دوران ایجنڈے کے تحت کروایا گیا تھا تاکہ عالمی سطح پر بھارت کے حق میں ہمدردی حاصل کی جا سکے پنوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کیا اس حملے کا فائدہ کشمیریوں کو پہنچا؟ نہیں، بلکہ اس کا فائدہ صرف مودی حکومت کو ہوا۔” انہوں نے نائب امریکی صدر کے دورے کے دوران اس جعلی آپریشن کو عالمی سطح پر بھارت کی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔ انہوں نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بھارت خود دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کا عالمی سطح پر بھی کئی ممالک میں اثرات ہیں۔ پنوں نے اس موقع پر کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کا بھی مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے…

24 hours ago

وزیراعظم فیلڈ مارشل کا دورہ سعودی عرب وفد کےہمراہ عمرہ اداکیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد…

1 day ago

سندھ اسمبلی کئی قراردادیں منظور کرچکی مزید صوبے نہیں بن سکتے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کو مزید صوبوں میں…

1 day ago

جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر ہو گئیں،ان کے اعزاز…

1 day ago

بینکاک دادا اور دادی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی اسکول میں فائرنگ 8 افراد ہلاک 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے…

1 day ago

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے علاقے نجران پر حملہ پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر سعودی عرب کے…

1 day ago