پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہوگیا، آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہو گیا ہے اور دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت اب آبنائے ہرمز کو بلا معاوضہ اور مکمل طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے بحری جہازوں کے لئے راستے کھل گئے ہیں اور اب عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بحال کیا جا رہا ہے، ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، مبارکباد! آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔انہوں نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ دنیا کے جہاز روانہ ہوں، تیل کی روانی شروع ہو، اعلامیے کے مطابق اس پیش رفت کو ایک تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ ایک ابتدائی فریم ورک کا حصہ ہے، جس کے تحت آئندہ دنوں میں تکنیکی مذاکرات اور عمل درآمد کے مراحل طے کیے جائیں گے، واضح رہے کہ باضابطہ دستخطی تقریب سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…