اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا ایران امن معاہدہ طے پاگیا آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہوگیا، آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہو گیا ہے اور دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت اب آبنائے ہرمز کو بلا معاوضہ اور مکمل طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے بحری جہازوں کے لئے راستے کھل گئے ہیں اور اب عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بحال کیا جا رہا ہے، ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، مبارکباد! آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔ انہوں نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ دنیا کے جہاز روانہ ہوں، تیل کی روانی شروع ہو، اعلامیے کے مطابق اس پیش رفت کو ایک تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔، یہ معاہدہ ایک ابتدائی فریم ورک کا حصہ ہے، جس کے تحت آئندہ دنوں میں تکنیکی مذاکرات اور عمل درآمد کے مراحل طے کیے جائیں گے، واضح رہے کہ باضابطہ دستخطی تقریب سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد…

19 hours ago

محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیت یافتہ اے ایس پیز کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیت حاصل کرنے…

19 hours ago

مریم نواز نے پانی کی بوتلوں پر چارجز لگانے کی تجویز مسترد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صاف پینے کے پانی کی بوتلوں…

19 hours ago

سنٹرل سلیکشن بورڈ کا زیر التواء اجلاس ،سینکڑوں وفاقی افسران کیلئے اچھی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ترقی کے منتظر سینکڑوں وفاقی افسران کیلئے اچھی خبر آ گئی، وفاقی…

19 hours ago

ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل…

19 hours ago

ردالفتنہ-3 بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے مزید 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں…

19 hours ago