اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کمرشل جہازوں کی آمد ورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہےغیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل بحری ٹریفک کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں. جس کے نتیجے میں دنیا کے اہم تیل سپلائی روٹ کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بیان میں کہا کہ ایران کے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے دعوؤں کے باوجود آبنائے ہرمز میں جہاز کی آمدو رفت جاری ہے۔امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ی بحریہ کے کمانڈرنے حال ہی میں کہا کہ ایرانی فورسز کی شناخت، نگرانی اور مسلسل نظر رکھنے کے بغیر کوئی بھی غیرملکی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا ہے۔سینٹکام نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس نہیں ہے، یہ بدستور بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے اور امریکی افواج نے تعینات ہیں اور بحال رکھنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی فوج نے ایک اور بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ان تمام جہازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے جو قانونی طور پر بین الاقوامی بحری راستے سے گزرنا چاہتے ہیں. امریکی افواج موجود ہے اور جہازوں کی آمد ورفت کی آزادی یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایران کی بلاجواز جارحیت، ہراسانی، دھمکیوں اور بدلہ لینے کے اعلان کے باوجود امریکی فوج جہازوں کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔امریکی فوج نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول نہیں ہے اور ٹریفک جاری ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

13 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

13 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

13 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

14 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

14 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

14 hours ago