اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے حالیہ ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران کےحالیہ حملوں اورتجارتی بحری جہازوں کونشانہ بنانےکی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی کارروائیاں بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کےمنشورکیخلاف ورزی ہیں۔جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی حملےسمندری راستوں کی سلامتی اورجہازرانی کی آزادی کیلئےخطرہ ہیں۔رائٹرز کے مطابق قطر نے اپنےعلاقےاوردیگر عرب ممالک پرایرانی حملوں کی مذمت کی ہے ، قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حملےعلاقائی سلامتی اوراستحکام کیلئے خطرہ ہیں۔کویت نے بھی ایران کی جانب سےکیےگئےحملوں کی شدیدمذمت کی ہے،کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حملےخطے میں کشیدگی اورعدم استحکام بڑھائیں گے۔ایرانی حملےعلاقائی امن،سلامتی اورسفارتی کوششوں کیلئےسنگین خطرہ ہیں.کویت کواپنی سلامتی اورخودمختاری کےتحفظ کیلئےہرضروری اقدام کاحق حاصل ہےدوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ آبنائےہرمزمیں بحری سلامتی کوخطرہ بدستورانتہائی شدیدہے.ایران کےاعلان کےباوجودآبنائےہرمزکاجنوبی بحری راستہ کھلا ہے۔جنوبی بحری راستےکودو طرفہ بحری آمدورفت کیلئےمزیدوسیع کردیاگیا ہےقبل ازیں ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی تنصیبات اور اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں حالیہ امریکی فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق قطر، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور اردن میں موجود امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بعض حملوں میں فضائی دفاعی نظام اور فوجی تنصیبات بھی ہدف رہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

13 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

13 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

14 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

14 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

14 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

14 hours ago