پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سویلین بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو وسعت دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران مذاکرات کی میز پر واپس نہ آیا تو بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ٹرمپ نے ںے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ آنے والی راتوں کے دوران ایران پر بہت شدید حملے کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ہفتے ان کے لیے صورتحال بہت خراب ہو جائے گی۔ اگر وہ میز پر واپس آکر مذاکرات نہیں کرتے تو ہم ان کے تمام بجلی گھروں کو تباہ کر دیں گے اور ہم ان کے تمام پلوں کو تباہ کر دیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ حملے جاری رہیں گے ٹرمپ نے کہا کہ یہ تب تک جاری رہیں گے جب تک میں بس نہ کہہ دوں۔ ٹرمپ نے اپریل میں بھی اسی طرح کی دھمکیاں دی تھیں جب انہوں نے تہران پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش میں چند گھنٹوں کے اندر پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی وارننگ دی تھی۔ یہ آبنائے عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ امریکی فوج نے بدھ کو ایران پر نئے فضائی حملے کیے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ یہ حملے تقریباً 90 منٹ تک جاری رہے اور ان میں جزیرہ تنب الکبریٰ پر ساحلی دفاعی نظام کے ساتھ ساتھ کروز میزائلوں کے ذخیرہ کرنے اور داغنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج نے منگل کو کہا تھا کہ اس نے ایران پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے اور ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی ہے۔ واشنگٹن نے اس بات کی تصدیق کی کہ حالیہ حملوں کا مقصد ایران کو آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملے کرنے سے روکنا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی افواج نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اگر آپریشن ابھی روک دیا جائے تو انہیں دوبارہ بنانے میں “تقریباً 20 سال لگ سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ واشنگٹن کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنا اور ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

2 days ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

2 days ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

2 days ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

2 days ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

2 days ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

2 days ago