اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کی تلخ فون کال کے بعد نیتن یاہو لبنان جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ لبنان کو اچانک جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا گیا جب کہ سی این این کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کوʼتلخ فون کال‘ کے بعد اسرائیل لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی گفتگو کو امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے ’’سخت فون کال‘‘ قرار دیا۔اس کال کے فوراً بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات شروع کرے گا، نیتن یاہو کو یہ بات سمجھ آگئی کہ اگر وہ لبنان کے ساتھ براہ راست بات چیت نہ کرتے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے تھے۔ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کے ساتھ2 ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور امریکی مؤقف یہ تھا کہ اسرائیلی حملوں نے اس جنگ بندی کو کمزور کیا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں کمی کریں کیونکہ بدھ کے روز اسرائیلی حملوں میں 303 افراد مارے گئے تھے۔ بلومبرگ کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو صرف کچھ دیر پہلے آگاہ کیا تھا کہ لبنان کو جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا جا رہا ہے۔ایک اسرائیلی ذریعے کے مطابق نیتن یاہو کو یہ سمجھ آگئی کہ اگر وہ لبنان سے براہِ راست جنگ بندی بات چیت پر آمادہ نہ ہوئے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

17 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

18 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

18 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

18 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

18 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

18 hours ago