اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم، ایران کے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر فیصلہ نہ کر سکے۔ خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اجلاس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس بے نتیجہ رہا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس سچویشن روم میں 2 گھنٹے تک اہم اجلاس جاری رہا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران معاہدے پر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر ہوگیا اور اجلاس بے نتیجہ ختم کر دیا گیا، وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی سچویشن روم اجلاس ختم ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کااعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو جہاز آبنائے ہرمز میں ہماری شاندار اور بے مثال ناکہ بندی کی وجہ سے پھنس گئے تھے اب گھرواپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں، آبنائے ہرمز سے تمام آبی بارودی سرنگیں ختم کی جائیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

1 hour ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

2 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

2 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

2 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

2 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

2 hours ago