اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کی وینزویلا پر مکمل قبضہ کرنے کا اعلان دن بھی بتادیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا پر امریکا کی نگرانی اور کنٹرول طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے. اس حوالے سے حتمی مدت کا تعین کرنا قبل اَز وقت ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر سے فائدہ اٹھاتا رہے گا اور اپنے مفادات کے مطابق وینزویلا کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرے گا۔ بدھ کی شام نیویارک ٹائمز کو دیے گئے طویل انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکا برسوں تک وینزویلا کا انتظام سنبھالے رکھے گا اور اس کے تیل کے ذخائر سے تیل حاصل کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو جو کچھ ضروری محسوس ہوتا ہے، سابق صدر نکولس مادورو کے قریبی ساتھیوں پر مشتمل وینزویلا کی عبوری حکومت اسے وہ سب کچھ دے رہی ہے۔صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ امریکا کب تک جنوبی امریکی ملک پر براہ راست نگرانی برقرار رکھے گا تو ان کا کہنا تھا کہ ’یہ تو وقت ہی بتائے گا‘۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ وینزویلا کے ساحل کے قریب امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کے ساتھ فوجی کارروائی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم وینزویلا کی تیل کی صنعت کو منافع بخش انداز میں دوبارہ تعمیر کریں گے۔ امریکی کمپنیوں کی مدد سے تیل استعمال اور برآمد کیا جائے گا اور اس سے حاصل رقم دونوں ممالک کی بھلائی کے لیے استعمال ہوگی۔‘ صدر ٹرمپ کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب امریکی حکام کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکا وینزویلا کے تیل کی فروخت پر مؤثر طور پر غیر معینہ مدت تک کنٹرول سنبھالنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی کانگریس کے ارکان کو دی گئی بریفنگ کے مطابق یہ اقدام تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا حصہ ہے۔ جہاں ری پبلکن اراکینِ کانگریس نے بڑی حد تک انتظامیہ کے اقدامات کی حمایت کی ہے وہیں ڈیموکریٹس نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ امریکا واضح قانونی اختیار کے بغیر ایک طویل بین الاقوامی مداخلت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکا کتنے عرصے تک وینزویلا پر سیاسی بالادستی برقرار رکھے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ مدت تین ماہ، چھ ماہ، ایک سال یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے؟، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’میں کہوں گا کہ اس سے کہیں زیادہ۔‘ اس انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی، جن میں منی ایپولس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) سے متعلق فائرنگ کا واقعہ، امریکا کی امیگریشن پالیسی، روس یوکرین جنگ، گرین لینڈ اور نیٹو کے معاملات سمیت وائٹ ہاؤس میں مزید تزئین و آرائش کے منصوبے بھی شامل تھے۔ امریکی اسپیشل فورسز نے ہفتے کی شب وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو ان کے صدارتی محل سے ہی اغوا کے انداز میں حراست میں لے کر نیویارک منتقل کیا تھا۔ جس کے بعد اُنہیں بروکلین کے مشہور میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر( ایم ڈی سی) میں رکھا گیا تھا۔ نیویارک کی وفاقی عدالت میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔ مادورو اور ان کی اہلیہ کو پیر کی صبح سخت سیکیورٹی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہیٹن کی وفاقی عدالت لایا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران مادورو نے عدالت میں خود پر لگے تمام الزامات سے انکار کیا تھا۔ اُدھر وینزویلا میں سابق نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے باضابطہ طور پر ملک کی قیادت سنبھال لی ہے اور انہوں نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں امریکی کارروائی کی حمایت اور اس منصوبے میں شامل افراد کو تلاش کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

9 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

9 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

9 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

10 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

10 hours ago