اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کے لاطینی امریکا کے خلاف سخت بیانات کولمبیا میں فوجی کارروائی کو اچھا خیال قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد لاطینی امریکا کے دیگر ممالک کے خلاف بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کولمبیا میں امریکی فوجی کارروائی کو ’’اچھا خیال‘‘ قرار دے دیا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کولمبیا کی صورتحال کو خراب قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہاں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ بدستور جاری ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کولمبیا میں امریکی آپریشن ان کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔امریکی صدر نے کیوبا سے متعلق بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کی حکومت کمزور ہو چکی ہے اور بظاہر خود ہی زوال کے قریب ہے۔ ٹرمپ کے مطابق کیوبا کی معیشت بڑی حد تک وینزویلا کے تیل پر انحصار کرتی تھی، جو اب بند ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا اس وقت وینزویلا کے معاملات میں کنٹرول رکھتا ہے اور اگر تعاون نہ کیا گیا تو دوبارہ فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے، حالانکہ وینزویلا کی سپریم کورٹ نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کر چکی ہے۔اسی گفتگو میں صدر ٹرمپ نے میکسیکو کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اسے اپنا نظام درست کرنا ہوگا، ورنہ امریکا سخت اقدامات پر مجبور ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات لاطینی امریکا میں امریکی بالادستی کے اظہار کی ایک نئی کوشش سمجھے جا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

22 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

22 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

22 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

22 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

22 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

22 hours ago