اردو نیوز اپڈیٹس

ٹیلی کام بل سے ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا شزا فاطمہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے ساتھ قانون سازی کی جا رہی ہے، ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ٹیلی کام بل پر عوام اور پارلیمان کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری تھا، ٹیلی کام کا پرانا قانون موجودہ دور کی ضروریات سے مطابقت نہیں رکھتا تھا، بل کا مقصد وزیراعظم کے وژن کے مطابق انٹرنیٹ کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور آئی ٹی منسٹر میری یہ ذمہ داری ہے کہ تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے، آئی ٹی بل 6 مہینے تک قومی اسمبلی میں پڑا رہا ، بل کو سینیٹ سے کمیٹی میں بھیج کر روکا گیا جو کہ جمہوریت کا حسن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے بل 6 ترامیم کے ساتھ منظور ہوا، بل بنیادی طور پر ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے تھا جو معاہدے کر کے پھر جاتی ہیں،شہری انٹرنیٹ کیلئے اپنی ذاتی پراپرٹی نہیں دینا چاہتا تو یہ اسکا قانونی حق ہے۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ بل کو لے کر میرے اور سیکرٹری آئی ٹی کے خلاف بلاوجہ میڈیا میں واویلا مچایا گیا، وزیراعظم سے کہا کہ بل کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرائی جائے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم اپنے خلاف لگائے گئے مالی الزامات پر قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتے ہیں، نجی پراپرٹیز سے متعلق کیٹگریز طے کی جائیں گی، نئے ٹیلی کام بل کا مقصد ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہے ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

1 hour ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

1 hour ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

1 hour ago

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…

1 hour ago

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…

1 hour ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

2 hours ago