اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے عالمی بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی بینک نے پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور یتے ہوئے وفاقی حکومت کوغیرضروری اخراجات کم کرنے کی تجویز دے دی۔پاکستان میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، نیا این ایف سی ایوارڈ ملکی معیشت کے لئے اہم ہے۔کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک کے مطابق مقامی حکومتوں کو ذیادہ اختیارات اور وسائل دینے کی ضرورت ہے، وفاق اورصوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم پراتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، وفاق اورصوبوں کے درمیان وسائل کا ازسر نو تعین 15 سال سے زیر التوا ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہرسال 35 لاکھ افراد روزگار کیلئے لیبر فورس میں شامل ہو رہے ہیں، عالمی بینک نے وفاقی حکومت کو غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی تجویز دے دی۔بولورما امگابازار نے کہا وفاق نے ریونیو کا بڑا حصہ صوبوں کو منتقل کیا لیکن اخراجات کم نہیں کیے، اختیارات کی صوبوں کو منتقلی کے بعد وفاق کو 2 ہزار ارب روپے خسارے کا سامنا ہے، خسارے کے ساتھ ساتھ قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔عالمی بینک نے اہم قومی ترجیحات کیلئے قابل تقسیم محاصل میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی سفارش کردی، عالمی بینک نے صوبوں میں ٹیکس وصولی کا نظام بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ زرعی آمدنی اور پراپرٹی ٹیکس کی موثر وصولی کی سفارش کر دی۔کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار کے مطابق پاکستان کو کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا سامنا ہے، پاکستان میں اربن پراپرٹی ٹیکس وصولی کی شرح 0.13 فیصد ہے، دیگر ممالک میں یہ شرح 0.3 فیصد سے 0.6 فیصد ہے، صحت اورتعلیم پر صوبائی اخراجات بڑھانے کی ضرورت ہے۔عالمی بینک نے انتظامی اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر دیا، کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ بہتر مالیاتی نظام سے معیشت اور عوامی خدمات مضبوط ہوں گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

2 hours ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

2 hours ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

2 hours ago

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…

2 hours ago

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…

2 hours ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

2 hours ago