اردو نیوز اپڈیٹس

ٹیلی کام شعبے میں بڑا انقلاب ٹیلی نار پاکستان اور یوفون ایک کمپنی بن گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹیلی کام شعبے میں بڑا انقلاب سامنے آگیا .جہاں ٹیلی نار پاکستان اور یوفون ایک کمپنی بن گئے۔سی سی پی کی شرائط کے تحت نئی کمپنی “پی ٹی ایم ایل” قائم، پی ٹی سی ایل علیحدہ ادارے کے طور پر کام کرے گا، بورڈ اور انتظامیہ بھی الگ ہوں گے۔پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کو باضابطہ طور پر ضم کرکے ایک نئی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن موبائل لمیٹڈ (PTML)قائم کر دی گئی ہے۔ اس انضمام کے بعد دونوں موبائل آپریٹرز مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت اپنی خدمات، نیٹ ورک، صارفین اور آپریشنز چلائیں گے، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)اب ایک الگ ادارے کی حیثیت سے کام کرے گا۔پرو پاکستانی کے مطابق یہ انضمام کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP)کی منظوری اور اس کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔کمیشن نے واضح ہدایت دی تھی کہ پی ٹی سی ایل کو نئی موبائل کمپنی کا حصہ بنانے کے بجائے اسے ایک آزاد اور الگ کمپنی کے طور پر برقرار رکھا جائے. جس کے بعد پی ٹی سی ایل کو نئی تشکیل دی گئی موبائل کمپنی سے علیحدہ کر دیا گیا۔انضمام کے بعد نئی کمپنی میں ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر، صارفین، آپریشنل وسائل اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ تاہم پی ٹی سی ایل اپنے فکسڈ لائن، براڈ بینڈ اور دیگر کاروباری شعبوں میں پہلے کی طرح الگ انتظامی ڈھانچے کے تحت کام جاری رکھے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام کے بعد یوفون کے دفاتر کو بھی کمپنی کے 345 ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں دونوں اداروں کے انضمامی عمل کو مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے۔ٹیلی کام ماہرین کے مطابق اس انضمام سے پاکستان کی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں مسابقت، نیٹ ورک کی استعداد اور صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی ٹی سی ایل کی علیحدہ حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کمپیٹیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق مارکیٹ میں شفاف اور منصفانہ مقابلے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

9 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

9 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

9 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

9 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

9 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

9 hours ago