اردو نیوز اپڈیٹس

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار 40 افراد جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا کے علاقے دانا سر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور متعلقہ محکمے نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار بس میں اپنے مسافروں کے علاوہ ایک خراب ہونے والی دوسری بس کے مسافر بھی سوار تھے۔ڈپٹی کمشنر شیرانی ولی کاکڑ کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں۔ ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے دانہ سر مسافر بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ صدر مملکت نے زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہااندوہناک سانحے پر پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔سرفراز بگٹی نے کہا،،حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت بلوچستان سوگوار ہے۔جائے حادثہ پر ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

8 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

8 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

8 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

8 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

8 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

8 hours ago