پاکستان نیوز پوائنٹ
آبی ذخائر میں تشویشناک صورتحال، دریائے سندھ میں پانی کی سطح 50 فیصد سے کم ہوگئی، تربیلہ اورمنگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں 50 فیصد کمی ہوگئی ہے جس فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ تربیلہ ڈیم میں پانی کی سنگین صورتحال ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی ہے۔ تربیلہ ڈیم کا موجودہ لیول 1404فٹ رہ گیا جبکہ1402فٹ ڈیڈ لیول ہے، پانی کی آمد میں بھی کمی ، 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی ہوگئی تربیلہ ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ تربیلہ ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلہ ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ۔ ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو1402 فٹ پر آگئی جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈل لیول 1402 فٹ ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کا زیر استعمال ذخیرہ 2فٹ باقی ہے، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ.1403.85 فٹ تک پہنچ گیا۔ ڈیم ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار 4 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…