اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستانی سفیر کی چیچن رہنما سے ملاقات دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے چیچن ریپبلک کے دارالحکومت گروزنی میں چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف سے ملاقات کی۔ جس میں دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران تعلیم، ثقافتی تبادلوں، انسانی ہمدردی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور چیچنیا کے عوام کے درمیان مذہبی اقدار، روایات اور سماجی ڈھانچے میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے، چیچنیا میں اذان کی آواز سن کر انہیں اپنے وطن جیسا احساس ہوتا ہے، جو دونوں معاشروں کے درمیان روحانی اور ثقافتی قربت کو مزید واضح کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چیچن ریپبلک کے ساتھ تعلیم، ثقافت اور انسانی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، اور موجودہ روابط کو عملی تعاون میں تبدیل کرنے کیلئے مثبت پیش رفت جاری ہے۔چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی مثبت اور دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اہم مسلم ملک ہے۔ جس کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چیچنیا پاکستان کے ساتھ تعلیمی اور ثقافتی روابط کو وسعت دینے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، رمضان قادروف نے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔دورے کے دوران سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے چیچن ریپبلک کے پہلے صدر اور روس کے ہیرو اخمت حاجی قادروف کی قبر پر حاضری دی۔ جہاں انہوں نے مرحوم رہنما کی خدمات اور سیاسی کردار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی۔مبصرین کے مطابق یہ ملاقات اور دورہ پاکستان اور چیچن ریپبلک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ جس سے مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

2 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

2 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

2 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

2 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

2 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

2 hours ago