اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں سفارتی اورعسکری سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے، دنیا میں لوگ پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر محسوس کرتے ہیں،مشرقی سرحد کے اس پار، تنہائی، ناکامی اور رسوائی ہے اس کے سوا کچھ نہیں، پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے اور مشرقی سرحد کے دوسری طرف تاریکی ہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مشرقی سائیڈ سے کبھی مذمت تک نہیں کی گئی، پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ پہلگام واقعے کے ثبوت مانگے تو بھارت کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں تھا، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا، معرکہ حق سفارتی سطح پر بھی لڑا گیا اور پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ پاکستان کا ہر طبقہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، اے پی ایس ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ، ہمارا ہر طبقہ دہشتگردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، دوسری جانب ایک ایسا ملک ہے جس کا کبھی کلبھوشن پکڑا جاتا ہے اور کبھی ابھینندن۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

16 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

16 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

16 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

16 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

16 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

16 hours ago