اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے ویانا میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں شرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس اہم بزنس فورم سے خطاب پر خوشی ہے.پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات دہائیوں پر محیط تاریخی حقائق پر مبنی ہیں.قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبے میں آسٹریا کا تعاون قابل تعریف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چانسلر کرسچن اسٹاکر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے.آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ بہت مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے. ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے.ہماری حکومت نے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئی ٹی کی تعلیم اور تربیت کیلئے کوشاں ہیں، نوجوانوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے مسئلے پر یورپی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں. پاکستان کی معیشت کا اہم انحصار زراعت پر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے کاوشیں جاری ہیں.زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے لیے آسٹریا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں. پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے. مختلف شعبوں میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں. معاشی شعبے میں شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے. اپریل میں پاکستان ای یو بزنس فورم کا اسلام آباد میں انعقاد ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

2 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

2 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

2 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

2 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

2 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

2 hours ago