اردو نیوز اپڈیٹس

دبئی کے پوش علاقوں میں ہائی ٹیک سائبر بینک فراڈ کے ذریعے رقوم چرالی گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
دبئی کے پوش علاقوں دبئی مرینا اور پام جمیرا میں ہائی ٹیک سائبر بینک فراڈ پکڑا گیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے جدید نوعیت کا فراڈ نیٹ ورک قائم کیا تھا جس کے لیے خصوصی آئی ٹی آلات اور سگنل جیمرز غیر قانونی طور پر متحدہ عرب امارات میں اسمگل کیے گئے، ان آلات کی مدد سے گروہ نے ایک شیڈو موبائل نیٹ ورک قائم کیا۔حکام کے مطابق اصل موبائل فریکوئنسیز کو بلاک کر کے ان کی جگہ جعلی نیٹ ورک استعمال کیا گیا جس کے ذریعے شہریوں کو بینکوں اور دیگر اداروں کے نام سے جعلی ایس ایم ایس پیغامات بھیجے گئے۔ مستند بینک لوگوز اور قابلِ اعتماد زبان استعمال کر کے آن لائن بینکنگ صارفین کو دھوکا دیا گیا اور انہیں نقصان دہ لنکس پر کلک کرنے پر آمادہ کیا گیا جہاں ان کا ذاتی اور مالیاتی ڈیٹا حاصل کیا گیا۔بعد ازاں اسی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے متاثرین کے اکاؤنٹس سے رقوم منتقل کی گئیں۔فراڈ کا انکشاف اس وقت ہوا جب دبئی مرینا کے رہائشیوں نے مشکوک پیغامات موصول ہونے پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ماہرین نے سگنلز کا سراغ لگا کر نیٹ ورک کا پتا چلایا۔بعد ازاں پولیس نے پام جمیرا میں ایک گاڑی کا سراغ لگایا جس میں جیمنگ ڈیوائسز، ریسیورز، کمپیوٹرز اور برقی آلات موجود تھے۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے تمام آلات ضبط کر لیے گئے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی جبکہ سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

4 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

4 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

4 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

4 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

4 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago